• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن، خواجہ سرا کو قتل کرنیوالے امریکی فوجی کو جلا وطن کر دیا گیا

فلپائن حکومت کی جانب سے فلپینی خواجہ سرا کو قتل کرنے والے امریکی فوجی کو جلا وطن کر دیا گیا ہے ۔

عرب ویب سائٹ ’الجزیرہ‘ کے مطابق فلپائن بیورو آف امیگریشن کے ترجمان ڈانا سنڈوال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ آج صبح 9:14 امریکی فوجی ’لانس کارپورل‘ جوزف اسکاٹ پیمبرٹن کو منیلا سے جلاوطن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکاٹ پیمبرٹن کے ساتھ ہوائی اڈے سے روانگی کے وقت امریکی سفارت خانے کے نمائندے بھی اس کے ہمراہ تھے۔

فلپائن بیورو آف امیگریشن کے ترجمان ڈانا سنڈوال نے مزید بتایا کہ پیمبرٹن کو ملک بدری کے علاوہ بیورو کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کر کے اس کے واپس آنے پر مستقل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ امریکی اہلکار نے امریکی بحری اڈے کے باہر 6 سال قبل 2014ء  میں  ایک خواجہ سرا جینیفر لاؤڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ 

تازہ ترین