• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، BRTتعمیراتی کام کی عدم تکمیل سائیکل سروس منصوبہ تعطل کا شکار

پشاور(گلزارمحمد خان) بس ریپڈ ٹرانزٹ BRT کے تعمیراتی کام کی عدم تکمیل کے باعث منصوبہ کا سائیکل سروس تعطل کا شکار ہوگیا ہے، چمکنی اور فردوس میں داخلی و خارجی راستہ پر عدالتی حکم امتناعی، ریچ ٹو پر چڑھنےکی جگہ ہی نہیں، ریلوے کاٹریک کراسنگ NOC دینے سے انکار، چمکنی سے فردوس تک سائیکل ٹریک کے داخلی و خارجی راستہ پر عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری کیا گیا ہے، ریچ ٹو کے سائیکل ٹریک پرچڑھنےکیلئے جگہ ہی دستیاب نہیں، امن چوک سے کارخانو مارکیٹ تک ریچ تھری کے کل13کلو میٹرمیں سے صرف 6کلو میٹر سائیکل ٹریک کی تعمیر ہی مکمل ہوسکی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے ایک سال قبل ہی 360سائیکل خرید رکھے ہیں ، خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے70ارب روپے کی لاگت سے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ شروع کیا ہے جس سے عوام فیضیاب ہورہے ہیں۔
تازہ ترین