آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ضرورت کےوقت غائب ہوجانا عمران خان کی شناخت بن چکی ہے، شہباز شریف


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی ضرورت کے وقت قیادت کا غائب ہو جانا وزیراعظم عمران خان کی شناخت بن چکی ہے۔

میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں حکومت اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندوہناک موٹروے واقعے کے سبب لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، عوام کو جب حکومتی قیادت کی ضرورت پڑتی ہے اُس وقت حکومتی قیادت کا غائب ہوجانا عمران خان کی شناخت بن چکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں اور عمران خان کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اپنی خلوت گاہ میں خوش و خرم رہ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید