• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت کوئی بھی ہو، کہیں بھی ہو، اسکی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہیں، ماہرہ

اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے کہا ہے کہ عورت کوئی بھی اور کہیں بھی ہو ہم اس کی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ماہرہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کراچی پریس کلب کے باہر سانحہ موٹروے کے خلاف ستاروں کے احتجاج کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے احتجاج کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا کہ ہم تمام خواتین کے لیے محفوظ قوم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی خاتون گھر میں ہو یا سڑک پر یا اپنے کام پر، اکیلی ہو یا کسی کے ساتھ، بچوں کے ساتھ ہو یا بچوں کے بغیر، اسکرٹ میں ہو یا برقعہ میں، جہاں بھی ہو جو بھی ہو ہم اس کی حفاظت کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری کے ستاروں کو اس احتجاج میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ متحد ہو کر ہم زیادہ مضبوط ہیں، ہماری آواز زیادہ پُرزور اور موثر ہے۔

مزید پڑھیے: 


قبل ازیں سانحہ موٹروے کے خلاف کراچی میں فلم اور ٹی وی کے ستاروں نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

اس احتجاج میں اداکارہ ماہرہ خان، عائشہ عمر، اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم نے شرکت کی تھی۔

اس موقع پر عدنان صدیقی نے متنازع بیان پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس افسر کو اپنے بیان پر شرم آنی چاہیے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری کو بھی دیکھنا ہوگا ہم کیا مواد دکھا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی زینب کا کیس نہیں بھولے تھے کہ آج پھر جمع ہونا پڑا۔

تازہ ترین