• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں مختلف شہروں میں احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف اور فوری رہائی کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر ہونے والےمظاہرے میں سینئر صحافیوں حنیف خالد، ناصر چشتی، امجد عباسی، آصف علی بھٹی، ناصر زیدی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافیوں ظہیر انجم، فاروق اعوان، عبدالوہاب، عزیز شیخ، منور حسین، محمد علی، رومیو جالب، محمد واجد اور عائشہ اکرام نےشرکت کی۔

مقررین نےکا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

پشاور میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر کیا گیا، جس میں جیو اور جنگ کے صحافیوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن پاکستان میں آزادی صحافت کے علمبردار ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

بہاولپور اور نواب شاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین