بلوچاستان میں ضلع چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو دالبندین کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوابی موٹر وے ایم ون پر انبار انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیاں پشاور سے اسلام آباد جارہی تھیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔