فرانس کی قومی اسمبلی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کردیا گیا، سوشل میڈیا پابندی کے بل پر ووٹنگ آج ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق بل میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال پر پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بل میں مڈل اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی ہائی اسکولوں تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بل میں سوشل میڈیا استعمال کو کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کا سبب بتایا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ میں منظوری کے لیے جائے گا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نوجوانوں میں بڑھتے تشدد کے رجحان کا ایک سبب سوشل میڈیا کو قرار دے چکے ہیں۔
صدر میکروں آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے خواہاں ہیں۔