معروف دواساز کمپنی نے کہا ہے کہ اس سال کے اختتام سے قبل کمپنی امریکی عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کی جاسکتی ہے۔
تاہم اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ مجوزہ ویکسین کا محفوظ اور موثر ہونا لازمی ہے، اسی صورت میں اسے لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔
دواساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نےایک امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دوا بنانے والوں کے پاس اکتوبر کے اواخر تک فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے لیے کلیدی ڈیٹا اور اسکے آخری مراحل کے ٹیسٹ کے نتائج ہونا چاہئیں۔
اگر ایف ڈی اے نے ویکیسن کی منظوری دے دی تو پھر کمپنی اس کی لاکھوں کی تعداد میں ڈوز (خوراکوں) کی تقسیم کی تیار کریگی۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے امریکی صحت حکام اور دواساز کمپنیوں نے ویکسین کی تیاری کے حوالے سے کام تیز کردیا تھا اور تیار کنندگان کی جانب سے کثیر المراحل میں اس کی تحقیق اور آزمائش جاری ہے تاکہ اسکے موثر ہونے کو جانچا جاسکے۔
فائزر اور جرمن کمپنی بائیون ٹیک ایک ساتھ ویکیسن کی تیاری پر کام کررہے ہیں، اس حوالے سے جولائی میں امریکی حکومت نے کہا تھا کہ اگر ان کمپنیوں نے ویکسین تیار کرکے اسکی ایک سوملین ڈوز جو کہ بالکل محفوظ اور موثر ہو فراہم کیا تو انھیں ایک ارب 95 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔