• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

MPA کے شوہر سے جھگڑے میں فائرنگ کرنیوالا ایڈیشنل سیشن جج معطل

MPA کے شوہر سے جھگڑے میں فائرنگ کرنیوالا ایڈیشنل سیشن جج معطل 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے بعداپنے دفاع میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کو معطل کر دیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ شہر میں لاقانونیت ہے، اسلام آباد کے ریڈ زون میں ایک بندہ فائر کر رہا ہے، وجہ کوئی بھی ہو، ریاست کی رٹ بھی تو کہیں ہونی چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار ساجد بلوچ نے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کی نقل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو بطور جوڈیشل افسر فوری طور پر چارج چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین