• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا کرونا وائرس کیلئے ایکسپو سینٹر اور پی ایف میوزیم کراچی میں قائم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر بند کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کا کرونا وائرس کے لئے ایکسپو سینٹر اور پی ایف میوزیم کراچی میں قائم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر بند کرنے کا فیصلہ، سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ایکسپو سینٹر اور پی ایف میوزیم میں قائم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر کو بند کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری بھیج کر منظوری لی جائے گی۔ ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ اب کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئے ہے اور صوبے کے اسپتالوں میں ان مریضوں کو رکھنے کی لئے جگہ ہے اس لئے آئیسولیشن سینٹر بند کئے جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ آئیسولیشن سینٹرز میں موجود تمام سامان کی انوینٹری بنا کر اس اپنے قبضےمیں لیا جائے۔ انہوںنے محکمہ صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اب جب تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں اس لئے محکمے کے پاس وافر مقدار میں ٹیسٹنگ کٹس موجود ہونیچاہئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت سندھ نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر مارچ میں کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ قائم کیا تھا اور فنڈ میں 3 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہوئے۔ فنڈ سے فیلڈ آئیسولیشن سینٹرز کا قیام اور پی پی ایز، کٹس، وینٹیلیٹر اور ادویات خریدی گئی۔

تازہ ترین