• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیم اور کیٹ کی ہیری کو سالگرہ کی مبارکباد، اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں

برطانیہ کے مستقبل کے ممکنہ بادشاہ، شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے چھوٹے بھائی اور دیور کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے اطلاعات کو اس وقت غلط ثابت کردیا جب انہوں نے شہزادہ ہیری کو ان کی 36ویں سالگرہ پر نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھجوایا۔

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج (شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کا شاہی خطاب اور مرتبہ) نے اپنے آفیشل رائل ٹوئٹر ہینڈل سے شہزادہ ہیری کو ان کی سالگرہ پر محبت اور نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اپنی 36ویں سالگرہ اپنی اہلیہ میگھن مارکل  اور اپنے بیٹے شہزادہ آرچی کے ساتھ کیلی فورنیا میں منارہے ہیں۔

اس موقع پر شہزادہ ولیم نے  لندن اولمپک پارک میں فروری 2017 میں ایک خوشگوار یادوں پر مبنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ڈیوک آف سسیکس (پرنس ہیری) ایک ریس میں اپنے بڑے بھائی اور بھابھی کو پیچھے چھوڑتے نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پرنس ہیری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ہماری نیک اور خوشی پر مبنی مبارکباد۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ کی اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی وہ ساری اطلاعات دم توڑ گئیں جس میں انکے پرنس ہیری کے ساتھ اختلافات کی باتیں جارہی تھیں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی نے بھی اپنے پوتے کو سالگرہ کی مبارکباد بھجوائی۔

تازہ ترین