پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ حکومت سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو بچانے کے چکر میں ہے۔
سانحہ موٹروے پر سینیٹ میں بھی حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی گرما گرم بحث ہوئی۔
ایون بالا میں اپنے خطاب میں مشاہد اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا وزير کہتا ہے کہ زيادتی کا واقعہ موٹر وے پر نہيں رنگ روڈ پر ہوا، پھر تو سی سی پی او ذمہ دار ہے۔
مزید پڑھیے:
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مشاہد اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اِسی سی سی پی او لاہور کی تعریف کی ہے۔
سینیٹر مشاہداللّٰہ خان نے کہا کہ حکومت سی سی پی او لاہور کو بچانے کے چکر میں ہے۔
دوسری جانب اپنے خطاب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی سے ریپسٹ کو چوراہوں پر پھانسی دینے کی قرارداد منظور کروائی تھی، سینیٹ بھی اس قرارداد کی حمایت کرے۔
سینیٹر محسن عزيز نے کہا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے استعفے سے آپ کو کیا مل جائے گا؟ اسے کام کرنے دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمر شیخ وہ آدمی ہے جو کبھی فروخت نہیں ہوگا۔