آپ آف لائن ہیں
ہفتہ8؍ صفر المظفّر 1442ھ 26؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جج ویڈیو کیس: FIA کی 3 ڈسچارج ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست مسترد

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جج ویڈیو کیس میں 3 ڈسچارج ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی درخواست مسترد کردی گئی۔

انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج جواد عباس نے غلام جیلانی، خرم یوسف اور ناصر جنجوعہ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکی ایف آئی اے کی استدعا مستردکردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 3 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کردیا تھا۔

ایف آئی اے درخواست گزار نے ڈی جی ایف آئی اے کے انکوائری پر عدم اطمینان پر درخواست دی۔

درخواست میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے انکوائری افسر کو تبدیل کرکے ایک دوسرے افسر کو کیس منتقل کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نئے تفتیشی افسر کو تینوں ڈسچارج ملزمان سے متعلق مواد ملا ہے، اس لیے ان کی دوبارہ گرفتاری کی ضرورت ہے۔

ایف آئی اے کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پہلے تفتیشی افسر کا تینوں ملزمان کو بے گنا قرار دینا درست نہیں تھا۔

قومی خبریں سے مزید