• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری



سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، وہ ان دنوں علاج کے لیے لندن میں قیام پذیر ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی اور 22 ستمبر کو حاضری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

قومی احتساب بیورو(نیب ) کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سامنے آگیا۔

دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت لےکر باہر جانے والے نے سرجری نہیں کرائی، نہ ہی اسپتال میں داخل ہوا۔

انہوں نےکہا کہ نواز شریف کے میڈيکل سرٹیفکیٹ ایک کنسلٹنٹ کی رائے ہے، جو کسی اسپتال کی طرف سے نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ابھی تک کسی اسپتال نے نہیں کہا کہ ہم کورونا کی وجہ سے نواز شریف کو داخل کرکے علاج نہیں کر پارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ضمانت کا حکم ختم ہو چکا ہے، جس کے اپنے اثرات ہیں۔

تازہ ترین