• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر نظام ہاضمہ کیلئے سونف کی چائے کا استعمال

سونف کی چائے ایک صحت مند مشروب ہے جو آپ کے نظام ہاضمہ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ آپ نے سونف کو متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا ہوگا مثال کے طور پر سونف کو عام طور پر منہ کی بُو ختم کرنے کے لیے بھی کھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ذیابطیس کے مریضوں کیلئے کون کون سی چائے مفید ہیں؟

سونف صحت کے کچھ متاثر کُن فوائد سے بھی بھرپور ہے، اس کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے  آپ کو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، آنکھوں کی روشنی کو بہتر بنانے، وزن میں کمی کو فروغ دینے اور بھی صحت کے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سونف کو گھر میں چائے تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ مشروب آپ کو ہاضمہ کے عام مسائل سے لڑنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے، خراب نظام ہاضمہ ایک عام مسئلہ ہے جو آپ کے روز مرہ کے کام کو متاثر کرسکتا ہےجبکہ آسان گھریلو علاج فوری امداد میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

آئیے سونف کی چائے کے کچھ حیرت انگیز صحت سے متعلق فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور اِس مفید چائے کو بنانے کا طریقہ بھی معلوم کرتے ہیں۔

عمل انہضام کےلیے سونف کی چائے کے فوائد:

سونف کی چائے ہاضمے کو فروغ دیتی ہے اور آپ کو ہاضمہ کے متعدد امور سے نجات دلانے میں مدد دیتی ہے۔   سونف کے بیج ایک طاقتور جڑی بوٹی ہیں جس کی چائے بہتر نظام ہاضمہ کے لیے بہت مشہور ہے۔ سونف کی چائے پینے سے آپ کے جسم میں موجود گیس بھی خارج ہوجاتی ہے۔ 

اِس کے علاوہ یہ چائے پیٹ پھولنے کا مسئلہ حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ کا نظام ہاضمہ خراب ہے تو آپ لازمی اپنی غذا میں سونف کی چائے شامل کرلیں کیونکہ یہ آپ کے نظامِ ہاضم کو بہتر حالت میں رکھ سکتی ہے۔

سونف کی چائے پینے کے دیگر فوائد:


  • سونف کی چائے وزن میں کمی میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ عمل انہضام کو بڑھاتی ہے اور بڑھتی بھوک کو کم کرنے کا بھی احساس دلاتی ہے۔
  • سونف کی چائے سانس کے مسائل والے لوگوں کے لیے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے اور مختلف مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ سونف کے بیج دمہ کی علامات کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
  • سونف کے بیج اینٹی آکسیڈینٹس کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں جو سوجن کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
  • گرم سونف والی چائے پینے سے ماہواری کی تکلیف کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
  • سونف کی چائے سے آپ کو بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

سونف چائے کیسے تیار کریں؟

دو کپ پانی میں ایک یا دو چمچ سونف ڈال کر اُبالیں پھر اُس میں پودینے کے چند پتے شامل کرلیں۔ اس پانی کو دو تین منٹ تک اُبالیں۔ جب پانی میں اچھی طرح اُبال آجائے تو ذائقہ کے لیے اس میں شہد شامل کرلیں، آپ کی گرما گرم سونف کی چائے تیار ہے۔

تازہ ترین