• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں فون گمشدگی کا ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان کو فون برآمدگی پر اس میں بندروں کی سیلفیاں نظر آئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ کمپیوٹر کے طالبِ علم زیکریڈز روڈزی کا کہنا ہے کہ ایک صبح جب وہ سو کر اٹھا تو اس کا موبائل غائب تھا تاہم گھر میں ڈکیتی کا کوئی نشان نہیں ملا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے اپنا فون بہت جگہ تلاش کیا مگر ناکام رہا، اگلی صبح اس نے دوسرے فون سے اپنے فون پر بیل دی تو اسے گھر کے باہر سے آواز آئی ۔

یہ بھی پڑھیے: مگر مچھ کی رہائی کیلئے 50 ہزار کا تاوان طلب

اس نوجوان نے آواز کا پیچھا کیا تو اسے اپنا فون کیچڑ میں ملا۔اس نے صاف کیا اور فون کا معانہ کیا جس پر اسے فون کی گیلری سے بندروں کی تصاویر اور ویڈیوز ملیں۔

یہ بھی پڑھیے: انسانی معدے سے نوٹوں کی گڈیاں برآمد

نوجوان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بندر ان کے بھائی کے کمرے کی کھڑکی سے اندر آیا ہو جو کھلی رہ گئی تھی۔فون کی حالت سے ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے بندروں نے اس کو کھانے کی کوشش کی ہو۔

بعد ازاں نوجوان نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بارے میں لکھا اور کہا کہ یہ ایسا واقعہ ہے جو شاید ایک صدی میں ایک مرتبہ ہوا ہو۔

تازہ ترین