• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ عہدوں کی مدت میں تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ عہدوں کی مدت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک میں پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد محمود کی تقرری 30 جون، 2021 تک محدود کردی جائے۔ تقرری کی مدت چار سال سے کم کرکے تین سال کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ اسے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے الیکشنز سے ہم آہنگ کیا جاسکے اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدہ اور دیگر ارکان کی حدود کا تعین ہوسکے۔ ماضی میں جب عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کو ایک سال کی توسیع دی گئی تھی تو اس سے تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن بھی جاری کرچکا ہے۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ مذکورہ عہدوں کی مدت میں تبدیلی اس لیے کی گئی ہے کیوں کہ یہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے الیکشنز سے ٹکرارہی تھی لہٰذا چار سال کی مدت پر عمل درآمد کے لیے تحریری طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان دونوں عہدوں کی مدت چار سال کے بجائے ڈھائی سے تین سال کردی جائے۔

تازہ ترین