• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کی غیر استعمال 21 جائیدادوں کی نیلامی،قومی خزانے میں ایک ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق وفاقی حکومت کی غیر استعمال پراپرٹیز( جائیدادوں ) کی نیلامی کا آغاز 7 ستمبر سے شروع ہوا اور اب تک اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور وہاڑی میں 26 میں سے 1 2 جائیدادیں فروخت/ نیلامی ہو چکی ہے۔ ان پراپرٹیز کی نیلامی سے قومی خزانے میں ایک ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔اگلے مرحلے میں رحیم یار خان ، نواب شاہ، ایبٹ آباد اور لاہور میں مزید 4 پراپرٹیز نیلام کی جائیں گی۔ 

تازہ ترین