• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا کا ننھے مہمان کی آمد کا بےصبری سے انتظار

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ انوشکا شرما کو اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کا بےصبری سے انتظار ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا ہے۔

انوشکا شرما نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کی تخلیق کا تجربہ کرنے سے زیادہ حقیقی چیز کوئی نہیں ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ جب یہ ہی آپ کے اختیار میں نہیں ہے تو واقعتاً آپ کے اختیار میں کیا ہے؟


انوشکا کی اس پوسٹ پر شوہر ویرات کوہلی نے کمنٹ کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’میری کُل کائنات ایک فریم میں۔‘

اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے انوشکا اور ویرات کے ہاں ننھے مہمان کی آمد آئندہ برس جنوری میں متوقع ہے۔

شادی کے کچھ عرصے بعد سے ہی متعدد مرتبہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں زیر گردش رہیں جسے انہوں نے مسترد بھی کیا تھا تاہم حال ہی میں اداکارہ نے خود ہی اپنے مداحوں کو حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا کہ ’اور پھر ہم 3 ہونے جارہے ہیں۔‘

31 سالہ ویرات کوہلی اور 32 سالہ انوشکا شرما کی جانب سے اس خبر کو شیئر کیے جانے پر اُن کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین نے اپنے تبصروں میں کہا کہ چھوٹا ویرات کوہلی آنے والا ہے ۔

تازہ ترین