• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا میں کےالیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پرسماعت


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی ایک روپے 54 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔

نیپرا میں کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پرسماعت کے دوران چیف فائینینشل آفیسر (سی ایف او ) کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نیپرا ہدایت کے مطابق کےالیکٹرک میں چیزیں ٹھیک کریں گے، کے الیکٹرک کا 900 میگاواٹ کا پاور پلانٹ کا پہلایونٹ 2021 میں پیداوار شروع کردے گا ۔

دوران سماعت سی ایف او کےالیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ روپےکی قدر میں کمی کے باعث اضافی سرمایہ کاری کی اجازت مانگ رہے ہیں جس پروائس چیئرمین نیپرا سیف اللّٰہ چٹھہ کا کہنا تھا کہ اتھارٹی جائزہ لےگی کے الیکٹرک کو اضافی سرمایہ کاری کی اجازت دینی ہے یا نہیں ۔

وائس چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) سیف اللّٰہ چٹھہ نے کہا کہ کےالیکٹرک کی تاخیر کے باعث کوئی لاگت صارفین پر نہیں ڈالیں گے، کےالیکٹرک کے مقابلے میں دیگر کمپنیوں میں کرنٹ لگنے سے واقعات کی شرح کم ہے ۔

اس دوران وائس چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) سیف اللّٰہ چٹھہ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کراچی میں آج کتنی لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں؟ جس پر چیف فائنینشل آفیسر (سی ایف او ) کے الیکٹرک نے بتایا کہ کراچی میں 9 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

سی ایف او کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کم نقصان والے علاقوں میں ایک سے 2 گھنٹےلوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں، زیادہ نقصان والے علاقوں میں 9 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ  درمیانےنقصان والے علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے۔

سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک میں 400 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔

دوران سماعت امیر کراچی جماعت اسلامی نعیم الرحمٰن کا بجلی کے بلوں میں اضافے سے متعلق کہنا تھا  کہ کےالیکٹرک کس بنیاد پر نئی سرمایہ کاری کے لیے پیسے مانگ رہی ہے، کے الیکٹرک نے کون سی بہتری کی ہے۔

امیر کراچی جماعت اسلامی نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک کا ابھی تک لائسینس منسوخ کیوں نہ کیا گیا۔

جس پر سی ایف او کےالیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک کی طلب 3200 میگاواٹ ہے، دستیاب بجلی 2800میگاواٹ ہے، بجلی کی قلت کی وجہ گیس پریشر کمی ہے۔

اس دوران امیر کراچی جماعت اسلامی نعیم الرحمٰن کی جانب سے کہا گیا کہ کےالیکٹرک کو بجلی قیمت بڑھانے کی اجازت نہ دی جائے۔

دوسری جانب سے کراچی صارفین کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ لوڈ شیڈنگ آف پیک آورز میں ہو رہی ہے، پیک آورز میں کراچی میں لوڈ شیڈنگ کم ہے۔

کراچی صارفین کے مطابق پیک آورز میں بجلی کی قیمت 20روپے70پیسے فی یونٹ ہے جبکہ آف پیک آورز میں فی یونٹ بجلی 14روپے 38پیسے ہے۔

تازہ ترین