پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار آئندہ ہفتے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور کپتان اظہر علی سے ملاقات کریں گے۔
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ہیڈ کوچ مصباح الحق، کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کی جانب سے وزیر اعظم اور پیٹرن پی سی بی سے براہ راست رابطوں، ان سے ملاقات اور اس کا عین وقت پر بتانے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں عہدیدار پی سی بی کو بائی پاس کرنے پر خوش نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اور کپتان اظہر علی کو ملاقات کے لیے بلایا گیا ہے۔ احسان مانی یا وسیم خان یا دونوں کوچ اور کپتان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح اور اظہر پی سی بی کے ملازم ہیں انہوں نے جو طریقہ کار اپنایا وہ درست نہیں تھا۔ انہیں بورڈ کی پالیسی حکام کو اعتماد میں لیے بغیر پیٹرن سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔