• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کورونا کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آگئے

فرانس میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 593 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوگئی۔ حکومت کے فیصلے کے بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ مفت کئے جارہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کی ابتدا کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ افراد ایک دن کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے۔ کورونا ٹیسٹ مفت ہونے کے باعث ٹیسٹنگ سینٹرز پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

فرانس کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 12 لاکھ کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں سے 5.4 فیصد مثبت آئے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 481 ہو گئی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد31 ہزار 95 ہے۔

تازہ ترین