اسلام آباد( نمائندہ جنگ) کے الیکٹرک کی مڈٹرم ٹیرف کی درخواست پرنیپرامیں گزشتہ روزسماعت ہوئی ۔چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک سے مختلف شعبوں کیلئے غیرملکی کنٹریکٹرز کی تفصیلات طلب کرلیں ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہمارا فرض ہے آپ سے اخراجات کی تفصیلات طلب کریں، بتایا جائے114 ارب کی سرمایہ کاری کےبعدٹیرف میں کمی کیسےہوگی،900 میگاواٹ کے منصوبوں میں کے الیکٹرک نے تاخیر کی اور کے الیکٹرک حکام اتھارٹی کیلئے سخت الفاظ استعمال نہ کریں، ہم نے ایسے الفاظ استعمال کیے تو آپ کو اچھا نہیں لگے گا، چیئرمین نیپر نے کہا بتایا جائےا114 ارب کی سرمایہ کاری کےبعدٹیرف میں کمی کیسےہوگی؟ کے الیکٹرک اس حوالے سے اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کرے اس موقع پرسی ایف اوکےالیکٹرک نے کہا ہم نہیں کہہ رہے کہ ہمارے اندر خرابی نہیں نیپرا کے الیکٹرک کو سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے اضافی سرمایہ کاری سےکے الیکٹرک کےنقصانات کم نہیں ہوں گے،کے الیکٹرک 114 ارب روپے کی سرمایہ کاری مانگ رہی ہے، صارفین کیلئے ٹیرف میں 7 پیسے کمی ہوگی چیرمیں نیپرا نے کہا کہ پاور پلانٹس میں کے الیکٹرک کی تاخیر ثابت ہوگئی تو ٹیرف میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کے الیکٹرک حکام نے اعتراف کیا کہ کراچی میں نوگھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے کے الیکٹرک کی بجلی کی طلب 3220میگاواٹ ہے کے الیکٹرک کی بجلی کی سپلائی 2800میگاواٹ ہےکے الیکٹرک کو اس وقت چار سومیگاواٹ کے شارٹ فال کا سامناہےبیس فیصد علاقوں میں نقصانات کی شرح بہت زیادہ ہے۔