• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزیومر کورٹ، غیرمعیاری ماربل کی فراہمی پر کمپنی کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) جج کنزیومر کورٹ کورٹ راولپنڈی محمد اصغر خان نے غیرمعیاری ماربل کی فراہمی پر کمپنی کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ محمد علی کا عدالت میں موقف تھا کہ اس نے سٹون کرافٹ سے دو لاکھ سولہ ہزار روپے کا سٹون خریدا تھا لگانے کے بعد اس میں سے کچھ خراب ہوگیا جب اسکی پیمائش کی گئی تو وہ ایک لاکھ بارہ ہزار تین سو روپے کا تھا ،علاوہ ازیں لگانے کی مزدوری 34813، دیگر اخراجات تیس ہزار، ذہنی پریشانی کی مد میں دس ہزار اور قانونی چارہ جوئی کی مد میں اٹھنے والے ساٹھ ہزار روپے سٹون کرافٹ ادا کرے۔ عدالت نے وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز کمپنی کو ناقص اشیاء کی فروخت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ کمپنی صارف کو 337113روپے ہرجانہ ادا کرے۔
تازہ ترین