• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈیک کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آنا بڑا ریلیف ہے، عاصم باجوہ


وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کاکہنا ہے کہ عالمی بینک ٹربیونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنا بڑا ریلیف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات بھی دی ہیں، کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ ‏اپریل 2020ء میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیو لنک پر ہوئی تھی، جبکہ ‏ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021ء میں ہوگی۔

تازہ ترین