کیا اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریک نہیں ہوں گی؟
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 20 ستمبر کو دارالحکومت اسلام آباد میں ہورہی ہے، جس میں شمولیت کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں نے اپنے وفود کے نام فائنل کردیے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے بھجوائی گئی وفد کی فہرست میں مریم نواز کا نام شامل نہیں ہے، جو پہلے اے پی سی کا حصہ رہ چکی ہیں۔
اے پی سی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کو بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دعوت نامے بھجوا دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جاب سے وفود کے نام بھی موصول ہوگئے ہیں اور اے پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
نیّر بخاری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی طرف سے وفد میں پارٹی صدر شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
پی پی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے وفد میں مولانا فضل الرحمٰن، اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری اے پی سی میں شریک ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے وفود کے نام ارسال کردیے ہیں۔
نیّر بخاری نے کہا کہ پارٹی وفود میں تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کی اپنی صوابدید ہے، ناموں کی تبدیلی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا۔