مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے فلور پر گنتی میں کھلی دھاندلی کی گئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ کچھ ارکان کی غیر حاضری کے باوجود اپوزیشن اکثریت میں تھی، جن قوانین پر حکومت اور اپوزیشن کا اختلاف تھا، ان کا تعلق ایف اے ٹی ایف سے نہیں بلکہ بنیادی حقوق سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ڈریکونین ریاست نہیں بننے دینا چاہتے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمان کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر ساری دنیا انگلیاں اٹھا رہی ہے، اگر پاکستان جمہوری انداز میں چل رہا ہوتا تو کہیں مختلف ہوتا۔