• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف کئی شہروں میں احتجاج

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔

مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی احتجاجی کیمپ میں چیئرمین اولڈ حاجی کیمپ لنڈا بازار ایسوسی ایشن امین جان، رہنما تاجر برادری ٹمبر مارکیٹ الطاف سومرو سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، رانا یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی اور مظاہرین نے میر شکیل الرحمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

راولپنڈی مظاہرے میں سینئر صحافی ناصر چشتی، رانا غلام قادر، کمال شاہ، حنیف خالد، ناصر زیدی، آصف بھٹی، ملک نصرت، امجد عباسی سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے، مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما امتیاز تاجی نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی شاہین قریشی، ظہیر انجم، اویس قرنی، فاروق اعوان، افسر ہزاروی، محمد شفیق، منور حسین، محمد علی، عائشہ اکرم، افضل عباس سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سابق ایم پی اے اسلم پرویز سلہوترا اور چیئرمین ہیومن رائٹس آزاد کشمیر ہمایوں زمان اور ایڈووکیٹ عمران چودھری بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

پشاور مظاہرے میں جیو اور جنگ کے صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ میں مظاہرے میں شرکاء نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

بہاولپور اور نواب شاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین