• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی کمپنیاں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سی اے اے

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مقامی فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر کی ہدایات کےمطابق کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ایک مراسلے میں سی اے اے نے کہا ہے کہ پروازوں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے، چیک ان کاؤنٹرز پر مسافروں کو ماسک فراہم کیے جائیں، کیبن کریو مسافروں کے ہجوم کی حوصلہ شکنی کرے۔

مراسلے کے مطابق تمام مسافروں کی ماسک پہنے تصویر واٹس ایپ کے ذریعے ایئرپورٹ انتظامیہ کو بھجوانا لازم ہوگا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ21 ستمبر کو ایئرلائنز کے نمائندوں کو کورونا ایس او پیز پر بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین