• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن پولیس میں نسل پرستی عروج پر ، 29اہلکار گرفتار

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی کے پولیس اہل کاروں میں نسل پرستی زور پکڑتی جارہی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیکورٹی حکام نے ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے مختلف علاقوں میں مشتبہ پولیس اہل کاروں کے دفاتر اور گھروں پر چھاپے مار کر انہیں حراست میں لیا، جب کہ ان کے فون اور دیگر الیکٹرانک آلات بھی ضبط کرلیے گئے۔ حکام کے مطابق انہیں موبائل فونز اور دیگر آلات سے نیو نازی نظریات اور نسلی نفرت کے پرچار سے متعلق بدترین اور ناگوار مواد ملا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ ہربرٹ ریول کا کہنا ہے کہ یہ مواد 5 نجی واٹس ایپ گروپس میں 2013ء اور 2015ء کے دوران شیئر کی۲ا گیا۔ اس میں 126 تصاویر شامل ہیں۔ مقامی پولیس چیف فرینک رشٹر نے بتایا کہ انہیں اس بات پر دھچکا لگا ہے کہ ان نفرت انگیز واٹس ایپ گروپوں میں شامل پولیس اہل کاروں میں سے کسی نے بھی اس کی اطلاع اپنے سینئرز کو دینے کی زحمت نہیں کی۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام پولیس والوں کو معاملے کی انکوائری مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ کم از کم 14 اہل کاروں کو ملازمت سے برخاست کردیا جائے۔ 11 اہل کاروں نے بڑھ چڑھ کر نفرت انگیز مواد پھیلایا۔
تازہ ترین