• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادینی ٹریڈ ٹرمینل کے افتتاح سے تجارت کو فروغ ملے گا‘ بلال کاکڑ

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بادینی ٹریڈ ٹرمینل کا افتتاح خوش آئند ہے جس سے پاک افغان بارڈر ایریا میں رہنے والے لوگوں کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا ٹریڈ ٹرمینل کے افتتاح کے بعد ہمسایہ ممالک کے بارڈر ایریا میں رہنے والے افراد کے درمیان تجارت کو بھی کافی فروغ ملے گا جس سے نہ صرف لوگوں کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ صوبائی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت جام کمال خان کی رہنمائی میں نہ صرف بین الصوبائی بلکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کا مقصد بلوچستان میں تجارت کا فروغ اور عوام کی زندگی میں معاشی اور سماجی بہتری لانا ہے۔
تازہ ترین