چیف کلکٹرکسٹمز انفورسمنٹ سیف الدین جونیجو کا کہنا ہے کورونا کیسز میں کمی سے برآمدات میں استحکام آیا ہے، کورونا اور بارشوں کے باوجود ٹیکس اہداف پورے کررہے ہیں ۔
چیف کلکٹرکسٹمز انفورسمنٹ سیف الدین جونیجو چیف کلکٹر اپریزمنٹ ثریا بٹ نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر سیف الدین نے بتایا برآمدات بڑھانےکے لیے برآمدکنندگان کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں ، پچھلے سال 36 ارب روپے کا غیر قانونی سامان ضبط کیا گیا، اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈائریکٹریٹ آف میرین قائم کیا جارہا ۔
چیف کلکٹر اپریزمنٹ ثریا بٹ نے بتایا کہ بیروت واقعہ کے بعد پورٹ پر ضبط شدہ خطرناک اشیاء کو بھی محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے، ڈیوٹی ادا نہ کرنے والی 200 نان کسٹم گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں جن کی مالیت 53 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
ثریا بٹ بتایا کہ کھلے سمندر میں کارروائیوں کے لئے کسٹمز میرین فورس بنائی گئی ہے۔