• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روزنامہ جنگ کے توسط سے آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ پاکستان کی تاریخ اور مٹی تو ایسی نہیں ہے کہ ہم اپنے محسنوں کو کبھی فراموش کر دیں لیکن اِسے تلخیٔ ایام کہیں یا حکمرانوں کی بے حسی کہ ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی پیکارڈ کار، جو آج بھی مزار قائد کے میوزیم میں موجود ہے، کے ڈرائیور محمد حنیف آزاد، جنہوں نے اپنے شب و روز بانیٔ پاکستان کی خدمت میں گزارے اور تحریک آزادی میں بھی اُن کے شانہ بشانہ رہے،کو بھلا دیا ہے۔ ایسے لوگوں کی خدمات کو فراموش کرنا ہمارے ملک کے لوگوں کا شیوہ نہیں ہے۔ اِس لئے میں حکومتِ وقت سے اپیل کرتا ہوں کہ مزارِ قائد پر موجود قائد اعظم کی پیکارڈ کار پر بطور ڈرائیور محمد حنیف آزاد کا نام تحریر کیا جائے اور اُن کی خدمات کے اعتراف میں کراچی کی کوئی سڑک بھی اُن کے نام سے منسوب کی جائے تاکہ بانیٔ پاکستان کے اِس خدمت گزار کا نام بھی باقی رہے۔
(محمد حفیظ آزاد۔کراچی)
تازہ ترین