پاناما لیکس کی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی نے رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد حکومت نے تحقیقاتی کمیشن کےسربراہ کے لئے سابق جج جسٹس سرمدجلال عثمانی کا نام فائنل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کےسابق جج جسٹس سرمدجلال عثمانی انکوائری کمیشن کاسربراہ بننےپرتیار ہیں، انہوں نےقابل افسران کی ٹیم فراہم کرنے کی شرط رکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کمیشن کے لئے انتہائی تجربہ کار چارٹرڈاکاؤنٹینٹ اور پولیس یا ایف آئی اے کا قابل افسر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت ٹیم کی دستیابی کی اطلاع جسٹس (ر)سرمدجلال عثمانی کو دےگی۔ جسٹس(ر)سرمدجلال کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس سرمد جلال نے سربراہ انکوائری کمیشن بننےپرآمادگی ملک وقوم کےمفاد میں کی۔