• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، 3 بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی نگرانی میں تحقیقات کرائی جائے، دفتر خارجہ

 ’مقبوضہ کشمیر ،ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے‘


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 3 بے گناہ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی بین الاقوامی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کروائی جائیں، بھارتی فوج نے قبول کیا کہ افسپا کے تحت حاصل اختیارات سے تجاوز کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے جولائی میں شوپیاں میں نام نہاد آپریشن میں 25 سالہ امتیاز ، 20 سالہ ابرار اور 16 سالہ ابرار احمد کو شہید کردیا،جو راجوری سے سیب کے باغ میں مزدور کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے آئے تھے۔ 

ان بے گناہ کشمیریوں کے کولڈ بلڈڈ قتل پر پردہ ڈالنے کے لئے بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ یہ تینوں "نامعلوم دہشت گرد" تھے۔ قتل کے دو ماہ بعد ہی بھارتی فوج نے خود اعتراف کیا کہ تینوں بے گناہ کشمیری مزدوروں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا ، 18 ستمبر کو ایک بیان میں بھارتی فوج نے قبول کیا کہ افسپا کے تحت حاصل کردہ اختیارات سے تجاوز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین