• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ ، غلاموں کی تجارت کرنے والے سے بدل کر اسکول کا نام ملالہ سے منسوب کرنے کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں سیکڑوں افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کے ذریعے ملک کے سب سے معتبر سرکاری اسکولوں میں سے ایک کا نام بدل کر ملالہ یوسف زئی پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس مہم کے ذریعے زور دیا جا رہا ہے کہ ایڈنبرا کے جیمز گلیسپی ہائی اسکول کے نام سے جیمز گلیسپی ہٹایا جائے۔ اسکول کے بانی اور اسے فنڈز دینے والے جیمز ایک تمباکو کے تاجر تھے اور وہ غلاموں کی تجارت میں ʼبراہ راست معاون تھے۔یہ پٹیشن اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے موجودہ طلبہ نے شروع کی ہے، جنہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ کی بحیثیت رول ماڈل مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسکول کے اصولوں کی بہتر نمائندگی کرتی ہیں۔
تازہ ترین