• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمہ کے مریض اسٹیرائڈ گولیاں خطرناک سطح تک لیتے ہیں، مطالعہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک حالیہ مطالعہ کہتا ہے کہ دمہ کے ایک چوتھائی سے زیادہ مریضوں کو ممکنہ خطرناک مقدار میں اسٹیرائڈ گولیاں تجویز کی گئیں ہیں۔ کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان اپھم کی سربراہی میں محققین نے دواسازی کے فوائد کی اسکیم ( پی بی ایس) کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ دمہ کے شکار آسٹریلوی باشندے کتنی بار اسٹیرائڈ ٹیبلٹ کے بار بار کورس کر رہے تھے۔ یہ مطالعہ میڈیکل جرنل آف آسٹریلیا میں شائع ہوا ہے۔ اس تحقیق میںایک لاکھ بیس ہزار سے زائد کیسز پر غور کیا گیا جہاں دمہ کے مریضوں کو ان کے ڈاکٹروں کی جانب سے سے 2014 اور 2018 کے درمیان اسٹیرائڈ ٹیبلٹس کے لئے ایک یا زیادہ نسخے دیئے گئے تھے۔ محققین نے پایا کہ ان مریضوں میں سے 25 فیصد سے زائد میں مرض کی دائمی حالت کا امکان ہے۔
تازہ ترین