پنجاب کے ضلع شیخو پورہ کے علاقے بھکھی میں 2 اوباش نوجون 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے بھائی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان عمیر اور مہران نے اس کی 14 سالہ بہن کو زبردستی خالی حویلی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں لڑکی کے بھائی نے یہ بھی کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر لوگ اکھٹے ہوئے تو ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔