• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں موسم کی تبدیلی کیساتھ کورونا کیسز میں اضافہ


بلوچستان میں موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کورونا کے131نئے مریض سامنے آگئے، صوبہ میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد1155 ہو گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں 1320افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں صوبے کے 12اضلاع سے131نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار269ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ میں صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 12 ہزار969ہوگئی ، صوبے میں کورونا کے ایکٹومریضوں کی تعداد 1155رہ گئی ہے جبکہ 811افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 145 ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں اب تک 1461کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 173 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جبکہ706 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔

تازہ ترین