• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں نئے میثاقِ جمہوریت کو منشور بنا کر نکلیں: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ ایک نیا میثاقِ جمہوریت ہو، جسے اپنا منشور بنا کر نکلیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا اےپی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمارے سامنے حکومت کے 2 سال کے تجربے کا نتیجہ آ چکا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی بارشوں کے دوران عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، ہم مل کر عوام کو اس مشکل سے نجات دلائیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام اس اے پی سی سے ٹھوس اقدامات کے توقع رکھتے ہیں، کوشش کی تھی کہ بجٹ سے پہلے اے پی سی کروائیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی سے عوام بیانات اور قرار داد نہیں، ٹھوس لائحہ عمل چاہتے ہیں، جب جمہوریت نہیں ہوتی تو معاشرے کو ہر طرف سے کمزور کیا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ 2 سال میں ہمارے معاشرے کو نقصان ہوا، جرائم بڑھے ہیں، جب منتخب نمائندے نہیں ہوتے تو عوام کی آواز نہیں سنی جاتی ۔

تازہ ترین