• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کا مسئلہ فلسطین پر اپنے موقف پر برقرار رہنے کا اعلان

قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر برقرار رہنے کا اعلان کردیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے دوحا سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کے فلسطین سے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین پر قطر کا مؤقف برقرار ہے، مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے۔

قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو اور آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارلحکومت بیت المقدس ہو۔

قطر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہونےچاہیے، قطر فلسطینیوں کو ان کےحقوق دلوانے کے لیے کسی کوشش سے گریز نہیں کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ 5یا 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیں گے۔

تازہ ترین