• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی کے قریب رینجرز کا آپریشن، بارودی مواد اور دستی بم برآمد


کراچی میں سبزی منڈی کے قریب کارروائی میں رینجرز نے بارودی مواد اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سبزی منڈی کے قریب انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے کارروائی کی۔

رینجرز کی کارروائی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے۔

رینجرز نے کارروائی کے بعد علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن کیا۔

رینجرز کی جانب سے خفیہ اطلاع ملنے پر سبزی منڈی کے سامنے موجود جھاڑیوں سے بڑی تعداد میں دستی بم اور راکٹ لانچرز برآمد کیے۔

رینجرز نے بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو طلب کرکے راکٹ لانچرز کو ناکارہ بنادیا۔

تازہ ترین