• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بین الاقوامی فوٹوگرافی کا میلے کا آغاز

بیجنگ (اے پی پی) چین کے صوبہ شانسی کے ایک قدیم قصبے پنگیاؤمیں 20 ویں پنگیاؤ بین الاقوامی فوٹوگرافی فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔چینی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے میلے کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ڑانگ گوٹین نے بتایا کہ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والا اس میلے میں روس اور جرمنی سمیت 14 ممالک کے 2,400 فوٹوگرافروں کے 10,000 سے زیادہ فن پاروں کی نمائش کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال میلہ آن لائن اور آف لائن دونوں سطح پر منعقد کیا جارہا ہے۔ واضع رہے کہ2001 سے شروع کیے گئے اس سالانہ میلے کو ثقافتی مواصلت کا ایک اہم مرحلہ سمجھا جاتا ہے ۔
تازہ ترین