• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر:اولڈ ڈائیلسز یونٹ میں 4 مشینیں خراب،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال اولڈ ڈائیلسز یونٹ میں لاکھوں روپے مالیت کے 4 ڈائیلسز مشینیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں۔جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق نشتر ایمرجنسی کے ڈائیلسز یونٹ میں دن بدن گردوں کے مریضوں کا رش بڑھتا جارہا ہے ۔اس وقت 42 ڈائیلسز مشینوں میں سے چار مشینیں غیر فعال ہیں۔بتایا جارہا ہے ان مشینیں کی مرمت کیلئے تقریبا 20 لاکھ روپے کا خرچہ آرہا ہے ۔
تازہ ترین