• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: بم دھماکے، حملہ، بچہ اور سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک

ا فغانستان میں دو نصب بم دھماکوں اور چیک پوائنٹ پر حملے میں ایک بچہ اور سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں آج صبح دو نصب بم دھماکے کئے گئے، جس میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پہلا دھماکا پولیس ڈسٹرکٹ 5 اور دوسرا پولیس ڈسٹرکٹ 8 میں ہوا۔


دوسری جانب افغان حکام کے مطابق صوبے بلخ میں طالبان نے افغان انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروسز کی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔

 جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ تین اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین