افغان صوبے قندوز میں طالبان کے ٹھکانے پر افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 12 شہری جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے، افغان وزارت دفاع کے حکام نے حملوں میں 40 سے زائد طالبان مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان حکام کےمطابق ضلع خان آباد میں طالبان ٹھکانوں پر افغان فورسز نے 2 فضائی حملے کیے، حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملوں میں 40 سے زائد طالبان مارے گئے ہیں۔
دوسری طرف ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 23 شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔