• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری کی چھت گرگئی، 2 افراد زخمی

سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری کی چھت گرگئی، 2 افراد زخمی 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر2افراد زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کر دیاگیا ،تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے متعدد افراد دبے ہونے کی اطلاع پر رینجرز ،پولیس ،فائربریگیڈ، ریسکیو اداروں کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کردیا ،پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے فیکٹری کی چھت اچانک اس وقت گر ی جب فیکٹری ملازمین نمازکی ادائیگی اور دوپہر کے کھانے کے وقفے میں فیکٹری سے باہر نکل چکے تھے ،دریں اثناء رضاکاروں نے ملبے تلے دبے2افراد 30سالہ مستقیم ولد امین اورذوالفقار کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم امدادی ٹیموں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملبے تلے اب کوئی بھی موجود نہیں ہے ،اور فیکٹری کی عمارت مخدوش تھی یانہیں اس کا فیصلہ متعلقہ دارے کریں گئے۔

تازہ ترین