• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق کراچی مارچ کی تیاریاں، متحدہ رہنمائوں کی گھر گھر دعوت دینے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحت جمعرات 24ستمبر کو ہونے والے’’ حقوق کراچی مارچ‘‘ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر میں شعبہ جات کااجلاس ہوا، جس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے اراکین سید ارشد حسن اور ابوبکر نے کی۔اجلاس میں 24ستمبرکے حقوق کراچی مارچ کی گزر گاہوں اور سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔دریں اثناء بہادر آباد مرکز پر تمام ٹائون انچارجز کا اجلاس بھی ہوا، جس میں کراچی کے تمام ٹائون کے ذمے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انچارج سی او سی فرقان اطیب نے تمام ٹائون کے ذمے داروں کو ہدایت کی کہ تمام غیر فعال کارکنوں کے گھر جاکر ان سے ملاقات کریں، انہیں حقوق کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت دیں اور تنظیم میں فعال ہوکر کام کرنے کا کہیں۔
تازہ ترین