اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےوفاقی وزراکی پریس کانفرنس سےAPC کی کامیابی ثابت ہوگئی ، نواز شریف کی تقریرپر 40 سےزائد وزراء اور مشیر رو رہے ہیں،نواز شریف کی صرف ایک تقریرپر 40 سے زائد وزراء اور مشیر رو رہے ہیں، نواز شریف کی تقریر کی سیلیکٹڈ حکومت کو سمجھ نہیں آ سکتی، پیر کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلہ ہے کہ پاکستان پر عوام کا راج ہوگا، کسی سیلیکٹڈ ٹولے کا نہیں؟ سیلیکٹد حکومت کے چار وزرا کی دو گھنٹے کی پریس کانفرنس میں عوام کو ایک بات کی سمجھ نہیں آ ئی ،آل پارٹیز کانفرنس غیر اہم اور 40 سے زائد وزراء تین دن سے ردِعمل دیتے ہلکان ہوچکے ہیں۔