• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے اقتدار کے بعد فوج سے لڑائی، اداروں کو کمزور کیا، شجاعت

نوازشریف نے اقتدار کے بعد فوج سے لڑائی، اداروں کو کمزور کیا، شجاعت 


لاہور(نمائندہ جنگ)صدرپاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے نوازشریف کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی کی اور اداروں کو کمزور کیا، انہیں بطور وزیراعظم قومی استحکام، یکجہتی اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہئی تھی جو انہوں نے نہیں کیا، نوازشریف نے سیاستدانوں کی بجائے فوج کو ہدف تنقید بنایا، ان کی تقریر جن مشیروں نے لکھی اور کروائی ہے انہوں نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، ان کی تقریر کا مفہوم یہ ہے کہ وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں۔

تازہ ترین